ارنا کے مطابق کیوبا کے وزیر اعظم مانوئل ماررو کروز نے پیر کی شام صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔
کیوبا کے وزیر اعظم ایک وفد لے کر ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں۔
انھوں نے صدر پزشکیان سے ملاقات میں انہیں مبارکباد پیش کی۔
اس ملاقات میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےاپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آنے پر کیوبا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں اسی کے ساتھ سامراج کے مقابلے میں کیوبا کی طولانی جدوجہد کو قابل تعریف بتایا اور خودسرانہ نظام کے خلاف مہم میں اس ملک کے کردار کی قدردانی کی۔
ڈاکٹر پزشکیان نے اسی کے ساتھ ایران کے شہید صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ کیوبا میں انجام پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی روابط کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے عزم میں کوئی بھی خلل اندازی نہیں کرسکتا۔
انھوں نے اپنی گفتگو میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں نیز اس کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم نیز انسانی حقوق کے دفاع کے دعویداروں کی ان جرائم پر خاموشی کی مذمت کی ۔
ایران کے صدرنے صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرنے والے ملکوں کو اس کےجرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی میں برابر کا شریک قرار دیا۔
انھوں نے فلسطین کی حمایت میں کیوبا کے موقف کی قدردانی کی اور بین الاقوامی اداروں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ